شارجہ: افغانستان پاکستان میں چیمپئین ٹرافی کھیلنے کو تیارہے:افغان کوچ جوناتھن ٹروٹ

شارجہ: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہاہے کہ افغانستان پاکستان میں چیمپئین ٹرافی کھیلنے کو تیارہے.ہم پہلے بھی ایشیا کپ بھی پاکستان میں کھیل چکے ہیں.افغان کوچ نے کہاپاکستان میں مختلف کرکٹ کنڈیشنز کے باعث مزید محنت کی ضرورت ہوگی.پاکستان میں چیمپئین ٹرافی کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں .افغانستان ٹیم پہلی بار چیمپئن ٹرافی کھیلنے جارہی ہے جو ظاہر کرتا ہے ٹیم بہتر ہورہی ہے۔چیمپئن ٹرافی آسان ہدف نہیں گروپ سلیکشن بھی اہم ہے.افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے .دریں اثناافغانستان نے ساوتھ افریقہ کو تین ایک روزہ میچز میں دو ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی.

اپنا تبصرہ لکھیں