شارجہ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

شارجہ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی تقریب منعقد کی گئی، جو خواتین کرکٹ کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس ایونٹ میں کرکٹ کی بہترین ٹیمیں 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ٹائٹل کے لئے مقابلہ کریں گی، جس میں 10 ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کے بعد پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل کی تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

اس موقع پر آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ کے فروغ کے لئے تاریخی انعامات کا اعلان کیا، جس میں چیمپئن ٹیم کو 2.34 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔ یہ انعامات 2023 کی نسبت 134 فیصد زیادہ ہیں، جو خواتین کرکٹ میں مالی معاونت اور اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ ایونٹ دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر سے شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت اب شروع ہو چکی ہے اور ان کی قیمتیں عام لوگوں کے لیے قابل رسائی رکھی گئی ہیں۔ ٹکٹ کی قیمتیں 5 یو اے ای درہم سے شروع ہوتی ہیں، جبکہ پریمیئم سیٹنگ کے لیے 40 یو اے ای درہم تک جاتی ہیں۔ جو شائقین ڈبل ہیڈر میچز دیکھنا چاہتے ہیں، وہ ایک ہی ٹکٹ کے ذریعے دونوں میچز دیکھ سکتے ہیں۔افتتاحی تقریب شاندار ہوگی، جس میں W.I.S.H بینڈ پرفارم کرے گا۔ٹکٹ خریدنے کے لیے آپ آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھارتی روپے میں کچھ اس طرح ہیں: عام سیٹوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت تقریباً 113 روپےسے شروع ہوتی ہے، جبکہ پریمیئم سیٹوں کے لیے قیمت 910روپے تک جا سکتی ہے۔ اگر آپ ڈبل ہیڈر میچز دیکھنا چاہتے ہیں، تو دن بھر کے پاس کی قیمت تقریباً 15 یو اے ای درہم ہے۔ جو آپ کو دونوں میچز دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ٹکٹ خریدنے کے لیے آپ ٹی 20 ورلڈ کپ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔
آپ براہ راست t20worldcupَِ.platinumlist.net پر جا کر تمام میچز اور ٹکٹوں کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں