بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے دوست نے انکشاف کیا ہے کہ فاسٹ بولر نے اہلیہ سے تنازع کے بعد خودکشی کرنے کا سوچا تھا۔
بھارتی کرکٹر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ شدید اختلافات کے بعد دونوں کی شادی طلاق پر ختم ہوئی، پھر میچ فکسنگ کے الزامات نے بھی شامی کو مزید پریشان کیا۔
دوست نے کہا کہ بیوی پر تشدد کے الزامات، طلاق، بیٹی سے دوری، میچ فکسنگ کے الزامات اور پھر سینٹرل کنٹریکٹ سے دوری شامی کی زندگی کے مشکل ترین دنوں میں سے ہیں۔ اس دوران انہوں نے خودکشی کا سوچا تھا۔
امیش کا کہنا تھا کہ اس مرحلے کے دوران شامی ہر چیز سے لڑ رہا تھا۔