شانگلہ: مشترکہ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید

شانگلہ ( کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کیلئےخود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کا سرغنہ نور اسلام بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 3 اہلکار مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمٰن شہید ہوگئے۔