شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان کی بگ بیش لیگ ڈرافٹ میں رجسٹریشن

لاہور(سپورٹس ڈیسک)شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروادی ہے.ڈرافٹ کیلئےکل 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے .

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کیلئےدستیاب کھلاڑیوں میں شامل کیاگیا ہے.بی بی ایل 15 اور ڈبلیو بی بی ایل 11 کیلئےڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا .بی بی ایل|15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹِم ساؤتھی بھی شامل ہیں .

انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں .ڈبلیو بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون میں شامل ہیں.

بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے جبکہ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فِہرست کا حصہ ہیں.ڈرافٹ کیلئے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی.

جنرل منیجر بگ بش لیگز الیسٹر ڈوبسن کاکہنا تھا ان عالمی ستاروں کی شرکت بگ بیش لیگ میں ایک نیا رنگ بھر دے گی.شاہین آفریدی، محمد رضوان، ہیتر نائٹ اور سوفی ایکلسٹون جیسے نام یہ ثابت کرتے ہیں کہ بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل دنیا بھر کے بڑے کھلاڑیوں کیلئےپرکشش لیگز ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں