شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوے ٹیم کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

پاکستان ون ڈے کپتان نے اسلام آباد میں دورہ پاکستان پر موجود مہمان ٹیموں کیلئےمہمان نوازی کا مظاہرہ کیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک روزہ فارمیٹ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے دورہ پاکستان پر موجود سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں پر فضا مقام پر زمبابوے اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کے علاوہ قومی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

اعشائیے میں مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں کا انتظام کیا گیا، جس سے مہمان کھلاڑی لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے پاکستانی کھانوں کی کھلے دل سے تعریف کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز راولپنڈی میں جاری ہے، جس کے بعد پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز بھی اسی مقام پر منعقد ہوگی۔