شاہ رخ، سوہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کے ولن کیلئے ابھیشیک بچن کا نام فائنل

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سوہانا خان کی فلم’کنگ‘ میں ولن کے کردار کےلیے بڑا نام سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور سوہانا خان کی فلم میں ولن کے کردار کےلیے ابھیشیک بچن کا نام فائنل ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ بادشاہ اور اُن کی صاحبزادی کے ساتھ فلم کی پیشکش پر ابھیشیک بچن حیران ہوئے لیکن انہوں نے فوراً ہی فلم سائن کرلی ہے۔

زویا اختر کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کےلیے بنائی گئی دی آرچیز کے بعد سوہانا خان اپنی پہلی فیچر فلم کی تیاریوں میں لگ گئی ہیں۔

خبر ہے کہ وہ اپنے اگلے پروجیکٹ میں والد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں گی، جس میں ولن کا کردار ابھیشیک بچن نبھائیں گے۔

فلم بینوں کے نزدیک ابھیشیک بچن تاحال اپنی صلاحیت کے بھرپور اظہار کے ساتھ سامنے نہیں آسکے ہیں، وہ پیچیدہ کردار سے دیکھنے والوں کو حیران کرسکتے ہیں۔

کنگ خان نے پہلی بار جونیئر بچن کو اتنی بڑی کمرشل فلم میں منفی کردار آفر کیا، پہلے تو وہ اس پیشکش پر حیرت زدہ ہوگئے تاہم کردار اچھا ہونے پر انہوں نے اسے فوراً قبول کرلیا۔

اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق سدھارتھ آنند نے ابھیشیک بچن کے کردار کو پردے پر منفرد انداز میں پیش کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کی ریلیز آئندہ برس مئی میں متوقع ہے، سدھارتھ آنند اور سوجوئے گھوش مسلسل شاہ رخ سے رابطے میں ہیں، اس بارے میں اکتوبر 2023ء اور فروری 2024ء میں ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں