شاہ رخ ، عامر اور سلمان خان کے ساتھ ممکنہ فلمی منصوبے کا اشارہ

ریاض ( رائٹرز)بولی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان نے ممکنہ طور پر سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کے امکان کی جانب اشارہ کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تینوں کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے دعائیں شروع کر دی ہیں۔

تینوں خانز نے کئی سال بعد پہلی بار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ایک ایونٹ میں ایک ساتھ اسٹیج شیئر کیا، جسے دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور صارفین نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنی شروع کر دیں۔

پینل کے دوران جب شاہ رخ خان سے تینوں خانز کے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا”اگر ہم تینوں ایک پروجیکٹ میں ہوں تو یہ ایک خواب ہوگا۔”

شاہ رخ خان کے اس جواب پر وہاں موجود لوگوں نے زوردار تالیاں بجائیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے بیان نے خاصی ہلچل مچادی۔ایونٹ کے دوران سلمان خان نے شاہ رخ خان کی کامیابی کو سراہا اور کہا کہ عامر خان اور وہ خود فلمی خاندان یا پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ شاہ رخ خان نے فلمی پس منظر نہ ہونے کے باوجود اپنی محنت سے شاندار کیریئر بنایا۔

اس پر شاہ رخ خان نے دل چھو لینے والا جواب دیتے ہوئے کہا”سلمان خان اور عامر خان کا خاندان میرا اپنا خاندان ہے، اسی لیے وہ اسٹار ہیں۔”ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس میں تینوں خانز ایک ساتھ ہنستے اور باتیں کرتے نظر آئے۔مداحوں نے تینوں کی ایک ساتھ موجودگی کو زندگی میں ایک بار ملنے والا لمحہ قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں