شاہ رخ سے ملاقات نہ ہونے کا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، فریدہ جلال

سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات نہ ہونے کے اپنے بیان سے متعلق سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے کہا ہے کہ انکا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

فریدہ جلال نے کچھ روز قبل اپنے ایک بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ وہ تو کوشش کرتی ہیں کہ شاہ رخ خان سے ملاقاتیں کریں لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ درمیان میں موجود ان کے سیکریٹریز ہیں۔

تاہم اپنے تازہ بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ انکے شاہ رخ سے ملاقات سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

اپنے تازہ بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ “میں نے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر جو نمبر میرے پاس ہیں وہ پرانے ہیں، شاید وہ تبدیل ہوچکے ہیں۔”

انکا کہنا تھا کہ “سادہ سے سوال پر میں اور کیا کہتی؟ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان میں بہت فرق آگیا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ میں ایسا کیوں کہوں گی؟”

فریدہ جلال نے کہا کہ جب وہ نوجوان تھا تو تھوڑا کچا اداکار تھا لیکن اب وہ عمدہ اداکار بن چکا ہے، میرے خیال میں وہ بہترین اداکار ہے۔

واضح رہے کہ فریدہ جلال نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک دو فلمیں نہیں بلکہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ڈبلیکیٹ، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم جیسی نامور فلمیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں