’شاہ رخ نہیں ایشوریہ کی گود میں بیٹھنا ہے‘، فلم ’دیوداس‘ کی شوٹنگ کے دوران شرمین سیگل کی انوکھی ضد

بالی ووڈ کی اداکارہ شرمین سیگل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلم ’دیوداس‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے بجائے ایشوریا رائے کی گود میں بیٹھنے کے لیے ضد کیا کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شرمین سیگل کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہونے کی وجہ سے انہیں فلم دیوداس کے سیٹ پر جانے کا موقع ملا تھا۔

اداکارہ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے وقت وہ صرف 4 برس کی تھیں اور فلم کے سیٹ پر ہر وقت گھومتی اور تمام چیزوں کو چھیڑتی رہتی تھی۔

شرمین سیگل کے مطابق وہ اپنے ماموں سے ہر وقت صرف یہی ضد کرتی تھی کہ انہیں ایشوریہ کی گود میں بیٹھنا ہے، اور جب انہیں شاہ رخ خان کی گود میں بیٹھنے کی پیشکش کی جاتی تو انکار کر دیتی تھی کہ نہیں مجھے صرف ایشوریہ چاہئے، میں شاہ رخ کی گود میں نہیں بیٹھنا چاہتی، میں صرف ایشوریہ کی گود میں بیٹھنا چاہتی ہوں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جیسے ہی شرمین سیگل کا مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا، صارفین ایک بار پھر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ایشوریا اور شاہ رخ خان کو فلم سیٹ پر شوٹنگ کے دوران اداکاری کرتے ہوئے دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں لیکن پھر بھی اداکاری کرنا نہیں سیکھی جبکہ کئی صارفین ان کی اس ضد پر حیرانگی کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں ’عالمزیب‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا، جس کی ہدایت کاری سجنے لیلیٰ بھنسالی نے کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں