شاہ رخ کے فون کے وال پیپر پر چھوٹے بیٹے ابرام خان کی تصویر

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے موبائل فون کا وال پیپر مداحوں کی آنکھوں سے نہ بچ سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں ممبئی میں اپنے بیٹے کے اسکول فنکشن میں شرکت کی، اس موقع پر ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھے۔شاہ رخ خان کی ایک جھلک کو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر کئی مداحوں نے شاہ رخ خان کے موبائل فون اور اس کی اسکرین پر بھی نظر دوڑائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے موبائل فون کے وال پیپر پر ان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی تصویر لگی ہوئی تھی۔بھارتی سُپر اسٹار کے مداحوں نے والد اور بیٹے کے درمیان محبت کو بہت ہی خاص اور خوبصورت قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں