’شریف خاندان سے نجات ضروری ہو چکی ہے‘:بیرسٹر سیف

صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کو شریف خاندان سے نجات دلانا ضروری ہو چکا ہے۔کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ صوابئی سے نکل کر اٹک کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صوابی سے آگے موٹر وے پر سڑک پر کیل بچھائے گئے ہیں جب کہ برہان انٹر چینج کے قریب موٹر وے کھود دی گئی ہے۔

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پُر امن احتجاج میں لیگی مسلح کارکنوں کے شامل ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ آخر پُر امن لوگوں سے ن لیگ خوفزدہ کیوں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پُر امن احتجاج کو زبردستی پُر تشدد بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کا خوف سمجھ سے باہر ہے۔ ن لیگ اداروں کو سیاست کیلئے استعمال نہ کرے بلکہ مقابلے کیلئے خود میدان میں آئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں