شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا پیار کی متلاشی؟

کیا بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شعیب ملک سے طلاق کے بعد پھر کسی پیار کی متلاشی ہیں؟

یاد رہے کہ اس سال جنوری میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی ہے، انھوں نے یہ اعلان ثانیہ مرزا سے اپنی علیحدگی کے چند ماہ بعد کیا۔
ثانیہ مرزا نے دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے آئندہ آنے والی قسط میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس موقع پر کپل شرما نے انھیں یاد دلایا کہ ایک بار شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ثانیہ پر کوئی فلم بنی تو وہ اس میں ثانیہ کے لوو انٹرسٹ (چاہنے والا) کا کردار ادا کریں گے، جس ثانیہ نے جواب دیا کہ ابھی پہلے مجھے اپنا لوو انٹرسٹ ڈھونڈنا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی اپریل 2010 میں شادی ہوئی تھی اور انکا ایک بیٹا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں