شمالی وزیرستان: انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد رزاق ہلاک

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد رزاق ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ہلاک ہونے والا دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا اور علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد 6 جنوری 2023 کو ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اور 16 مارچ کو شمالی وزیرستان میں خودکش بم حملے کی سہولت کاری میں بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں