شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد نے گرلز اسکول جلا دیا

شمالی وزیرستان: ایک اور طالبات کے اسکول کو جلا کر علم کی شمع بجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں گرلز اسکول کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق آگ سے اسکول کےکمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں