شکاگو :DNCمیں ٹِم والز نے باضابطہ طور پر نائب صدر کی نامزدگی قبول کر لی

شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ٹِم والز نے باضابطہ طور پر نائب صدر کی نامزدگی قبول کر لی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹِم والز کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کے لیے نامزدگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے گزشتہ روز ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے نائب صدر کے لیے نامزدگی قبول کرنا میرے لیے زندگی بھر کا اعزاز ہے، ہم سب آج یہاں صرف اس وجہ سے ہیں کیونکہ ہمیں اس ملک سے محبت ہے۔انہوں نے ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صحیح ٹیم ہے۔خیال رہے کہ 60 سالہ ٹِم والز مینیسوٹا کے گورنر ہے اور 2 ہفتے قبل کملا ہیریس نے اس عہدے کے لیے منتخب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں