شکل صورت ہی ایسی تھی، میں غریب تو نہیں تھا، نوازالدین صدیقی

نوازالدین صدیقی کا شمار بالی ووڈ کے ورسٹال اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کے ہر کردار کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے نوازالدین صدیقی کامیاب اداکار بننے سے پہلے چوکیدار کا کام کیا کرتے تھے۔

نوازالدین کے پرستار سمجھتے ہیں کہ وہ ایک مالی طور پر غیرمستحکم خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن حال ہی میں اداکار نے واضح کیا کہ ایسا نہیں تھا، ان کے خاندان کے پاس پیسے تھے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ انہوں نے یہ کام اس لیے کیا کیونکہ وہ اپنے خاندان کے پیسوں پر انحصار نہیں کرنا چاہتے تھے۔ صرف اس وجہ سے وہ چوکیدار کے طور پر کام کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مالی طور پر غیرمستحکم پس منظر رکھنے والی فیملی سے آئے ہیں۔ نوازالدین صدیقی نے مزاقاً کہا کہ ’میری شکل صورت ہی ایسی تھی، میں غریب تو نہیں تھا۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں