شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار، ٹیسٹ کرانے کا کہہ دیا گیا

بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران رپورٹ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو امپائرز نے مشکوک کہہ کر رپورٹ کردیا ہے۔

امپائر کی طرف سے آل راؤنڈ کے بولنگ ایکشن پر اٹھائے گئے سوال پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایکشن کے جائزے کا کہہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے کاؤنٹی چیمپئن کے ایک میچ میں سمرسیٹ کے خلاف سرے کی نمائندگی کی تھی اور 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر کو ایکشن رپورٹ ہونے کے باوجود معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، صرف بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو کیریئر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر پہلے ہی قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں، جس کے باعث وہ ملک واپس نہیں گئے، انہیں اگست میں طلبہ تحریک کے دوران مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔شکیب الحسن سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے بھی بنگلادیش نہیں گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں