شہزادی شیخہ اسماء نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں

نانگا پربت (نمائندہ خصوصی)قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے 8,126 میٹر بلند پاکستان کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کر لیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں۔

قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے شدید موسمی حالات، برفباری، برفانی طوفان، اور دیگر دشواریوں کے باوجود پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل نانگا پربت کو کامیابی سے سر کر لیا۔ اس عظیم کامیابی کے ساتھ وہ نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں۔

شیخہ اسماء نے چوٹی پر پہنچ کر قطر کا قومی پرچم لہرایا اور اس تاریخی کارنامے کو اپنے ملک اور دنیا بھر کی خواتین کے نام کیا۔ یہ ان کی دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کی مہم کا نواں کامیاب مرحلہ تھا۔

پہاڑی چوٹیوں کو سر کرنے کے عالمی حلقوں میں نانگا پربت کو “قاتل پہاڑ” کہا جاتا ہے، اور اسے سر کرنا دنیا کے خطرناک ترین مہماتی کارناموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ شیخہ اسماء کی یہ کامیابی قطر کیلئےفخر اور خواتین کیلئے بااختیار بنانے کی روشن علامت بن چکی ہے۔

شیخہ اسماء کی مہمات نہ صرف جسمانی حوصلے کی مثال ہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں خواتین کی شرکت، قیادت اور استقامت کیلئےتحریک کا ذریعہ بن رہی ہیں۔شیخہ اسماء آل ثانی کی نانگا پربت سر کرنے کی کامیابی پاکستان کے کوہ پیمائی منظرنامے کیلئے بھی ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف قطر بلکہ عالمی سطح پر خواتین کوہ پیماؤں کیلئے ایک تاریخی سنگِ میل بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں