ڈھاکہ: غیرملکی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں گلیوں میں اب بھی ہزاروں لوگ موجود ہیں اور ہنگامہ آرائی جاری ہے۔
سیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے اور ان کے ملک سے بھارت فرار ہونے کے باوجود مشتعل ہجوم کی جانب سے اب بھی توڑ پھوڑ کی اطلاعات آرہی ہیں، غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے کئی ٹی وی اسٹیشنزپر بھی توڑپھوڑ کی گئی ہے۔خبرایجنسی نے بتایا کہ طلبہ رہنماؤں کی جانب سے لوگوں سے پُرسکون رہنے اور توڑ پھوڑ نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔دریں اثنا شیخ حسینہ فرار ہوکر بھارت پہنچ چکی ہیں جہاں انھوں نے دہلی کے قریب بھارتی قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول سے ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کی آئندہ منزل برطانیہ ہے، جہاں وہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گی جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ 4,096 کلومیٹر سرحد پر ہائی الرٹ کردیا ہے۔بنگلہ دیش جانےوالی تمام ٹرینوں کو انڈین ریلوے حکام نے روک دیا ہے، بھارت سے ڈھاکہ جانے والی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔