بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے شیخ مجیب الرحمان سے متعلق جو بات کہی وہ حمود الرحمان کمیشن کی فائنڈنگز پر کہی۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے بانی پی ٹی آئی سے دلچسپ سوال کرلیا۔ صحافی نے دریافت کیا کہ کیا شیخ مجیب الرحمان اب بھی آپ کے ہیرو ہیں؟
اس پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیخ مجیب الرحمان سے متعلق جو بات کی وہ حمود الرحمان کمیشن کی فائنڈنگز تھیں، میری نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیخ حسینہ واجد فرار ہوئیں، خدشہ ہے نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف فرار نہ ہو جائیں۔
بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ مجھ سمیت نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور محسن نقوی کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے۔