شیونگ فوم اور پنگ پانگ بالز سے امریکی ریکارڈ ہولڈر نے 171واں ریکارڈ بنادیا

شیونگ فوم اور پنگ پانگ بالز سے امریکی ریکارڈ ہولڈر نے 171واں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے ڈیوڈ رش کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر شیئر کی جس میں انہوں نے اس ریکارڈ کو بنانے کےلیے اپنی محنت اور تاثرات کو بیان کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ رش نے اپنے سر پر شیونگ فوم کو اس طرح لگایا ہوا ہے جس سے سر ایک تاج جیسا نظر آرہا ہے اور پھر اس پر گیند گرتے ہی فوم میں پھنس جاتی ہے۔

ویڈیو میں رش کو آئینے میں گیند کو مار کر اپنے سر پر موجود فوم میں جمع کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوڈ رش نے مقرر وقت میں صرف 14 ہی گیندیں سر پر شیونگ فوم میں پھنسائی، جبکہ مئی 2023 میں امریکا کے ایک ہی رونلڈ سارچیان نے بھی 14 گیندیں پھنسانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ مشترکہ ریکارڈ ہولڈر ہونے کے بعد یہ ڈیوڈ رش کا مجموعی طور پر 171واں ورلڈ ریکارڈ ہے اور انکی نظریں ریکارڈ 181 ریکارڈز بنانے پر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں