صبور علی کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

پاکستانی اداکارہ صبور علی بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے گولڈن ویزہ ملنے پر دبئی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بلآخر مجھے گولڈن ویزہ مل گیا، شکریہ دبئی، مجھے اجازت دی کہ میں اسے اپنا گھر کہہ سکوں‘۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے بعد اب پاکستانی شوبز ستاروں کو بھی دبئی کے گولڈن ویزے کا اجرا شروع ہو گیا ہے۔پاکستانی اداکاراؤں میں اب تک گولڈن ویزا حاصل کرنے کا اعزاز سپر اسٹار صبا قمر، مایا علی، عائزہ خان، حمیمہ ملک، یشما گل، حاجرہ یامین اور ثناء جاوید کو حاصل ہوا ہے جبکہ شہرت یافتہ فنکار علی ظفر، فخر عالم، مزاحیہ جوڑی عرفان ملک اور علی حسن، اداکار ہمایوں سعید، جنید خان اور منیب بٹ کو بھی گولڈن ویزے سے نوازا جاچکا ہے۔یہ فنکار ویزے حاصل کرنے کے بعد اب یو اے ای میں مستقل قیام اور آزادی سے بزنس بھی کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں