اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے گھرگزشتہ رات نامعلوم افرادکادھاوا،2بھائیوں کوساتھ لے گئے.ٰٰI-14اسلام آبادمیں رہائش پذیراحمدنورانی کی والدہ کاکہنا ہے کہ رات گئے سادہ کپڑوں مین ملبوس افراد نے گھر پردھاوابول دیا اور احمدنورانی کے 2بھائیوں کوشدیدتشددکانشانہ بناتے ہوئے اپنے ساتھ اغواکرکے لے گئے ہیں۔
احمدنورانی آج کل امریکہ میں مقیم ہیں اور فیکٹ فوکس نامی پلیٹ فارم سے بولڈ سٹوریزکرتے ہیں.
احمد نورانی کی والدہ نے لاپتہ بیٹوں کی بازیابی کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔درخواست میں سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور ایس ایچ او تھانہ نون کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت میں درخواست ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور عبدالہادی علی چٹھہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھر سے رات 1 بج کر 5 منٹ پر سادہ لباس لوگ دونوں بیٹوں کو اٹھا کر لے گئے۔درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اغواء کا مقدمہ درج کروانے کیلئےتھانہ نون میں درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

