ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کمیونٹی میں جانے پہچانے صحافی اور سماجی خدمات کے حوالے سے متحرک قیصر صغیر نے گذشتہ اتوار کے دن ٹورنٹو میں اپنی رہائش گاہ پراپنے دوستوں کیلئے ایک بار بی کیو لنچ کا اہتمام کیا جس کا مقصد حال ہی میں آٹزم (AUTISM) کے حوالے سے شعور بیداری مہم اور فنڈز جمع کرنا تھا اس مقصد کے لئے قیصر صغیرنے گذشتہ 2سالوں سے ٹورنٹو سٹی ہال سے برامپٹن تک واک (56 کلومیٹر) کا آغاز کیا .

اس سال انھوں نے ٹورنٹو سے ملٹن سٹی ہال تک طویل واک کی جسے کینیڈین مین سٹریم میڈیا اور کمیونٹی کے کئی اخبارات، ریڈیو اور سوشل میڈیا پر خاصی تو ریح حاصل ہوئی۔ اس باربی کیو پارٹی میں ملٹن کے کونسلر مسٹر رک (Riek) نے خصوصی شرکت کی دوستوں نے گپ شپ لگائی اور قیصر صغیر کی شاندار میزبانی کا لطف اٹھایا ایا اس اس موقع پر قیصر صغیر نے تمام دوستوں اور میڈیا اراکین کا شکریہ ادا کیا.
قیصر صغیرنے کہا کہ اس سال انکے ہمراہ طویل واک میں ندا خان نے بھی ان کا ساتھ دیا تقریباً 12گھنٹے کی طویل واک سے لوگوں میں آٹزم کے حوالے سے آگہی حاصل ھوئی فنڈ ریزنگ سے اس بیماری کیلئےتحقیق و علاج میں معاونت حاصل ہو سکتی ہے مجھے ذاتی طور پر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا تاہم اس سے کمیونٹی کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا ۔
انھوں نے واک کے حوالے سے مقامی میڈیا خصوصاً لطافت صدیقی، اشرف خان لودھی ،بدرمنیر، توصیف سید اور سیاسی رہنا ندیم اکبر کٹھانہ ، کونسلروِک ، ملٹن کے مئیر گورڈن کا شکریہ ادا کیا اور تمام احباب جنہوں نے ان کی واک کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی سوشل میڈیاپرکوریج دی ۔تقریب کے اختتام پر صحافی اور سماجی رہنما قیصرصغیرنے’’جنگ نیوزکینیڈا‘‘کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اشرف لودھی کی جانب سے پیش کردہ کیک بھی کاٹا۔

