صدارتی امیدوار کے لئے بائیڈن کا توثیق کرنا میرے لیے اعزاز ہے، کاملا ہیرس

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کے لیے صدر بائیڈن کا توثیق کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے نامزدگی کے حصول اور صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے پُرعزم ہوں۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کے متوقع صدارتی امیدوار ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں کاملا کو ہرانا آسان ہوگا، بائیڈن صدر کا انتخاب لڑنے اور بطور صدر خدمات انجام دینے کے قابل نہیں اور نہ کبھی تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں