صدر بائیڈن کو اب بھی پارٹی کے اندر بہت سارے لوگوں کی سپورٹ حاصل ہے: وہائٹ ہاوس ترجمان،بری ڈبیٹ کے بعد صدر بائیڈن کی گذشتہ دس روز میں کئی اہم مصروفیات رہی ہیں، جن میں وہ بھترین دکھائی دیے ہیں.صدر بائیڈن اپنی مستقبل کی مصروفیات پر نظر رکھے ہوئے ہیں.اگلے ہفت اپنی الیکشن مہم کے سلسلسے میں وہ ٹیکساس اور نیواڈا جارہے ہیں.صدر بائیڈن ہر چیز پر فوکس کئے ہوئے ہیں اور وہ پرعزم ہیں.کیا صدر بائیڈن اپنے اگلے چار سال پورے کرینگے اگر وہ دوسری بار الیکشن جیت گئے، صحافی کے سوال کےجواب میں ترجمان نے کہا کہ جی بلکل، وہ نہ صرف الیکشن جیتنے کے حوالے سے پرعزم ہے بلکہ اپنا ٹرم بھی پورا کرینگے.صدر بائیڈن کے میڈیکل چیک اپس وہائٹ ھاوس کی میڈیکل ٹیم مستقل کرتی رہتی ہے.وہائٹ ھاوس کی میڈیکل ٹیم اور ڈاکٹر وں نے صدر بائیڈن کے لئے کسی بڑی بیماری کے بارے میں نہیں بتایا.کچھ ڈیموکریٹس میمبران ان کی صحت کے بارے میں پریشان ہیں، مگر مجموعی طور پر پارٹی صدر بائیڈن کے حوالے پر اعتماد ہے.صدر بائیڈن نے اپنے دور اقتدار میں شاندار اور پر اعتماد فیصلے کئے ہیں، ایک بری ڈبیٹ کی بنیاد پر غلط امپریشن قائم نہیں کرنا چاہئے.سینیٹ ڈیموکریٹس کا اہم اجلاس ختم، اراکین کا صدارتی دوڑ پر “گہری تشویش” کا اظہار کیاگیا.سینٹ میمبران کی جانب صدر بائیڈن کے ڈونلڈ ٹرمپ سے ہارجانے کا خدشہ ظاہرکیا گیاہے.اجلاس میں ایک سینیٹرنے آگے بڑھنے کے بہترین راستے کے بارے میں وسیع تر خیالات کا اظہار کیا ۔ڈیموکریٹک سینیٹر جون ٹیسٹرکےمطابق آج کا اجلاس صدارتی امیدوار پر گفتگو کے حوالے سے تعمیری تھا.