امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی توثیق کے بعد نائب صدر کاملہ ہیرس نے وائٹ ہاؤس کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر کاملہ ہیرس کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کی کامیابی کی میراث جدید تاریخ میں بےمثال ہے۔دریں اثنا صدر جو بائیڈن کی طبیعت اب کافی بہتر ہے اور ان کی کورونا علامات میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔ادھر نائب صدر کاملہ ہیرس اب ریاست ڈیلاویئر روانہ ہوں گی جہاں وہ ڈیموکریٹس انتخابی مہم ہیڈکوارٹر کے عملے سے ملاقات کریں گی۔