اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)صدر ٹریژری بورڈ شفقّت علی نے پبلک سروس الائنس آف کینیڈا (PSAC) کی صدر شیرون ڈسوزا سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں وفاقی عوامی خدمت کے استحکام اور سرکاری ملازمین کے حقوق و مفاد کے تحفظ پر گفتگو کی گئی۔

شفقّت علی نے شیرون ڈسوزا کی قائدانہ صلاحیتوں اور اراکین کی بھرپور وکالت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط عوامی خدمت ہی ایک مضبوط کینیڈا کی بنیاد ہے اور وفاقی ملازمین کی پیشہ ورانہ معاونت ملک کی ترقی کیلئےناگزیر ہے۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ تعاون اور مسلسل رابطے کے ذریعے کینیڈین شہریوں کو بہتر اور مؤثر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔گفتگو کے اختتام پر فریقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد کیلئے پالیسی سازی اور بہتری کے اقدامات پر مل کر کام جاری رکھا جائیگا۔

