طارق رحمٰن نے کامیابی جمہوریت کیلئے قربانی دینےوالوں کے نام کر دی

ڈھاکا(ایجنسیاں)بنگلا دیش کےنامزدوزیرِاعظم طارق رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کے مفاد میں سب کو متحد رہنا ہو گا، چاہے راستے اور آراء مختلف ہوں۔عام انتخابات کے نتائج کے بعد طارق رحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں آزادی اور جمہوریت سے محبت کرنے والے عوام نے ایک بار پھر بی این پی کو کامیابی دلائی، اور یہ فتح بنگلا دیش، جمہوریت اور ان لوگوں کی ہے جنہوں نے جمہوریت کیلئےجدوجہد اور قربانیاں دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہو گا، کیونکہ ملک کمزور معیشت، آئینی و ادارہ جاتی کمزوریوں اور خراب امن و امان کی صورتِ حال سے دوچار ہے۔ اس لیے موجودہ حکومت کو ملک کا نظام سنبھالنے کیلئے سب کے تعاون اور اتحاد کی ضرورت ہے۔