اسلام آباد / اوٹاوا (نامہ نگار) کینیڈا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان طارق علی خان نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات سے ملاقات کی۔

ملاقات میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل، کینیڈا کی ایوی ایشن اور طیارہ سازی کی مہارت، اور پاکستان کے ساتھ کمرشل تعاون کو وسعت دینے کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ہوا بازی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور مشترکہ امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

