طلاق کی دو ایسی وجوہات جنہیں نظر انداز کرنا نا ممکن

واشنگٹن :دنیا بھر میں طلاق کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،طلاق کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں لیکن اس حوالے سے دو اہم وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے جن کے بار ے میں جاننا ضروری ہے۔
امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے جانے مانے وکیل جیمز سیکسٹن نے میاں بیوی کے درمیان طلاق کی دو اہم وجوہات بتائیں جن میں بے وفائی اور دوسرا پیسہ شامل ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران طلاق کے بڑھتے رجحان پر بات کرتے ہوئے نامور وکیل کاکہنا تھا کہ بے وفائی میں اکثر دھوکہ دہی شامل ہوتی ہے، یہ صرف ایک جُز ہے، اس لیے دھوکہ دہی پر طلاق لینا ایک زیادہ آسان کام ہے۔

امریکی وکیل نے دعویٰ کیا کہ جنسی تعلقات کی کمی عام طور پر بے وفائی کا باعث بنتی ہے، انہوں نے کہا کہ مرد زیادہ جنسی تعلق کی خواہش رکھتے ہیں جبکہ خواتین یہ تجربہ زیادہ بہتر چاہتی ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران معروف امریکی وکیل نے شادیوں میں پیسوں کی باریکیوں سے متعلق بھی وضاحت پیش کی کہ پیسوں کا تعلق طاقت سے ہے، اس سے بہت کچھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے، مگر حقیقت میں پیشہ ہی سب کچھ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیسہ صرف ایک کرنسی ہے جس سے ہم تجارت کرتے ہیں، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ پیسے میں پیچیدہ چیزوں کا ایک پورا گروپ بندھا ہوا ہے۔

اس سے قبل طلاق اور دوسری شادی کے حوالے سے یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اداکارہ حبا علی خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ مرد جو دوسری شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں، ان کی زندگی میں پہلے سے ہی کسی اور کے ساتھ تعلقات ہوتے ہیں۔

مردوں کے افیئرز اور شادیوں کا تعلق :

حبا علی خان کا کہنا تھا کہ ایسے مرد جن کی پہلی شادی کے دوران ہی کہیں اور عشق چل رہا ہوتا ہے، وہ اپنی پہلی بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مختلف بہانے بناتے ہیں۔

“مرد دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہانے بناتے ہیں پھر دوسری شادی رچا لیتے ہیں۔

ان کے مطابق، مرد پہلی بیوی کی ایک بات بھی برداشت نہیں کرتے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاق کی دھمکیاں دینے لگتے ہیں، خاص طور پر جب ان کا کسی اور کے ساتھ تعلق ہوتا ہے۔

مردوں کی نشانیوں کا مشاہدہ:

حبا علی خان نے مزید وضاحت کی کہ جب مردوں کا کسی دوسری عورت کے ساتھ افیئر ہوتا ہے تو وہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ بے رخی برتنے لگتے ہیں۔ “اگر پہلی بیوی چائے کا کپ بھی زور سے ٹیبل پر رکھ دے تو طلاق کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔”

حبا علی خان نے اس بات پر زور دیا کہ جو مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں، ان کا رویہ پہلے سے ہی تبدیل ہو جاتا ہے اور وہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ معمولی باتوں پر جھگڑنے لگتے ہیں۔

حبا علی خان کا ذاتی نقطہ نظرپوسٹ کاسٹ کے دوران، حبا علی خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کچھ باتیں شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی لڑکا قریبی دوست نہیں ہے کیونکہ وہ ایک شریف لڑکی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک فلم میں کام کر رہی ہیں، مگر مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔مستقبل کے منصوبےحبا علی خان نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ آن لائن اپنا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا، “میں مستقبل میں آن لائن اپنا کاروبار کرنا چاہتی ہوں۔” ان کا یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ کاروباری میدان میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں