طویل القامت چینی خاتون کو بوائے فرینڈ کی تلاش میں مشکلات کا سامنا

چین میں ایک طویل القامت خاتون جس کا قد 2.26 میٹرز (7.41 فٹ) ہے اسے بوائے فرینڈ تلاش کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

25 سالہ ژیاؤ مائی نامی یہ خاتون چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ سے تعلق رکھتی ہے اور خاصی خوبصورت ہے۔

تاہم اپنے بہت لمبے قد کی وجہ سے انہیں مناسب بوائے فرینڈ کی تلاش میں مشکل درپیش ہے۔

واضح رہے کہ ژیاؤ مائی کا قد لگ بھگ ساڑھے سات فٹ ہے۔ چند ماہ قبل ژیاؤ مائی نے خود کو دنیا سے متعارف کرانے کےلیے ایک مختصر ویڈیو کلپ جاری کی جو کہ سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہوگئی۔ اسکی وجہ اس نوجوان خاتون کا متاثر کن قد ہے کیونکہ وہ مردوں سے بھی زیادہ لمبی ہے۔

خاتون کو ویڈیو شیئر کرنے کا مشورہ اسکی والدہ نے دیا تھا، کیونکہ انھوں نے شنگھائی کی ایک لڑکی کو اپنے لیے رشتہ تلاش کرنے کےلیے اسی طرح ویڈیو کلپ جاری کرتے دیکھا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں