لاہور: پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے منتخب ہو گئیں۔
اگست 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی عنزیلہ عباسی کا نام ٹاپ 21 مس یونیورس پاکستان کے لیے شارٹ لسٹ ہوا ہے جس پر ان کی والدہ جویریہ عباسی خوشی سے نہال ہیں۔
جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر مس یونیورس پاکستان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے لیے لکھا کہ ’میں تمہارے لیے بہت خوش ہوں، مجھے تم پر فخر ہے۔‘
خیال رہے اداکار شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے حال ہی میں اپنے شوہر تشفین انصاری کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پسند کی شادی ہوئی ہے اور دونوں کی ملاقات 2021 میں ہنزہ میں ہوئی تھی۔