عامر خان کی پرانی عادت ہے وہ میرے واڈروب میں چیزوں پر نشان لگاتے ہیں، عمران خان

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان کا کہنا ہے کہ انکے ماموں کی پرانی عادت ہے کہ وہ ان کے واڈروب میں چیزوں پر نشان لگاتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بات ٹاک شو ‘بی اے مین یار’ کے دوسرے سیزن کے ٹریلر میں کہی۔ وہ دیگر سلیبریٹیز کے ساتھ ہوسٹ میں شامل ہیں۔

انکے علاوہ اس میں کارتک آریان، جاوید اختر، بومن ایرانی اور دیگر بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آپ اس آدمی کی کسطرح عزت کرینگے جو کماتا نہیں ہے، جو اٹھ کر کام پر نہیں جاتا۔ وہ شخص جو صرف صوفے پر پڑے اپنی محسوسات پر چلاتا رہے۔

پروگرام کے میزبان نکھیل تنیجا نے اپنے ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر ٹریلر کو شیئر کیا ہے۔ جس سے پرستاروں کو پروگرام میں شامل سلیبریٹیز کی فہرست دیکھنے کا موقع ملے گا۔

عمران خان مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے ہیں۔ انہوں نے عامر خان کی مشہور فلموں، منصور خان کی رومانٹک فلم قیامت سے قیامت تک اور جو جیتا وہی سکندر میں ان کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

عمران خان کی بطور لیڈ رول پہلی فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ ہے، جس میں ان کے ساتھ جینیلیا ڈی سوزا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں