عامر قریشی سی ای او سکین اکاؤنٹنگ کی جانب سے بابر محمود کے اعزاز میں عشائیہ

ٹورنٹو (علی ڈوگرسے) اسکین اکاؤنٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر قریشی نے بابر محمود کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا۔ بابر محمود ہال روڈ پاکستان کے صدر ہیں اور ان کے عشائیہ کے موقع پر نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر بابر محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے اور ہمیں آپس بھا ئی چارے سے تمام مسائل کاحل سوچناہوگا.میں نے یہاں آکرمحسوس کیا ہے کہ وطن سے دور یہاں بسنے والے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم کبھی بھی ان سے الگ نہیں ہیں. اس موقع پراسکین اکاؤنٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر قریشی نے کہا کہ کینیڈامیں کاروباری برادری پوری طرح پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کرنے میں پاکستانی تاجربھائیوں کے ساتھ ہیں.صدیق ٹریڈسنٹر کے صدر اظہرشاہ نے اپنے خطاب میں تمام شرکاکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہم عامر قریشی سمیت تمام دوستوں کے شکرگزارہیں.

عشائیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر جاوید گجر، فوکل پرسن پاکستانیز کینیڈا عرفان گجر، اشرف لودھی، اظہر شاہ، ناصر شاہ،حافظ عمران، رانا اشرف،ملک نویداوراظہار اعوان سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔یہ ایک شاندار تقریب تھی جس میں سب نے بابر محمود کو خوش آمدید کہا اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس عشائیہ کو شہر کی ایک یادگار تقریب قرار دیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں