عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین

درد سے نجات دلانے والی عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک، اسٹروکس اور مہلک بلیڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عام پین کلر ادویات اکثر غلط طور پر لوگوں کو درد سے افاقے کےلیے تجویز کی جاتی ہیں جس سے انھیں نقصان پہنچ سکتا ہے۔
نان اسٹروڈیل اینٹی انفلیمٹری ڈرگز درد سے آرام انفلیمیشن میں کمی اور درجہ حرارت میں کمی کےلیے استعمال کی جاتی ہے، اس میں اسپرین اور آئی بورفین بھی شامل ہے جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تجویز کی جاتی ہے۔

لیکن یہ بہت ہی عام سی دوا گیسٹرو انٹیسٹینل بلیڈنگ، ہارٹ اٹیک، اسٹروک اور گردوں کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔

نان اسٹروڈیل اینٹی انفلیمٹری ڈرگز بشمول اسپرین تیس فیصد تک اسپتالوں میں داخلوں کی ذمہ دار سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ گیسٹرو انٹیسٹینل بلیڈنگ، مایو کارڈئیل انفریکشن، اسٹروک اور گردوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

برطانیہ سمیت کئی ملکوں میں گزشتہ 25 برسوں سے مذکورہ بالا ادویات کے استعمال کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور ان کے محفوظ متبادل کی تلاش کے ساتھ جنرل فزیشنز ایسے مریضوں کو بھی شناخت کرتے ہیں جنھیں یہ ادویہ بالکل نہیں دی جانی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں