عراق میں بلیوں کا مقابلۂ حسن ’سو سو‘ نے جیت لیا

عراق میں بلیوں کے مقابلۂ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں 400 بلیوں نے حصہ لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عراق کے صوبہ کردستان میں ہونے والے اس مقابلۂ حسن میں ’سوسو‘ نامی بلی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقابلے میں جانوروں کے ڈاکٹرز اور ماہرین نے بلیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ان کی نسل، جنس،رنگ، چال ڈھال، کھال، دم اور آنکھوں کی بنیاد پر ان کی خوبصورتی کا اندازہ لگایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوزیشن حاصل کرنے والی بلیوں کو خصوصی کھانا اور دیگر خصوصی چیزیں بھی دی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں