واشنگٹن/بغداد (امریکی فوج، غیر ملکی میڈیا) امریکی فوج کے مطابق عراق میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ طیارے کے عملے کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔امریکی فوج کے مطابق مغربی عراق میں امریکی فضائیہ کا ایک ری فیولنگ طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 6 میں سے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 2 اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ری فیولنگ طیارہ کے سی 135 عراق کے مغربی علاقے میں 12 مارچ کو گرا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے نقصان کی وجہ جارحیت یا فرینڈلی فائر نہیں تھی تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب ایران کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکی ری فیولنگ طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

