عزت سے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، شاہین آفریدی

پاکستان ٹیم کےفاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ کپتانی آنے یا جانے سے متعلق نہیں سوچتا بس عزت سے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں منفی چیزیں کبھی ٹیم میں نہیں لاتا۔

اُنہوں نے کہا کہ بچوں کو اچھی چیزیں سکھانی چاہیئں، ٹیم کے گیارہ کھلاڑی دوست ہیں، میری تربیت اچھی ہے ہمیشہ ملک کےلیےفائٹ کرتاہوں، مجھےنہیں معلوم کہ میں ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہو رہا ہوں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ میرا کام ہےکرکٹ کھیلنا تو میں صرف عزت سے کرکٹ کھیلوں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں