گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر عطاتارڑ کے پاس مرادسعید کی موجودگی کی اطلاعات ہیں تو ضرور چھاپہ ماریں، کیا وزیراعلیٰ ہاؤس میں دہشت گرد کو پناہ دینا ٹھیک ہے؟ مراد سعید کی سی ایم ہاؤس میں اطلاعات ہیں تو چھاپہ ماریں ورنہ بیانات نہ دیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کےپی میں امن وامان کیلئےکابینہ میں آج تک کوئی بات نہیں ہوئی، صوبائی حکومت نےکرم متاثرین کی کوئی امداد نہیں کی ہم 8ہزار خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں صوبائی حکومت کچھ نہیں کر رہی۔
فیصل کنڈی نے کہا کہ امن کیلئے صوبائی حکومت اقدام نہیں کریگی تو لوگ ہم سےسوال کرتے ہیں، اےپی سی میں پی ٹی آئی کےعلاوہ تمام سیاسی جماعتیں موجودتھیں کانفرنس کے 14 میں سے 11پوائنٹس صوبائی حکومت کےحق میں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ کےپی میں آگ بجھانے کے بجائے اسلام آباد میں آگ لگائی جارہی تھی وزیراعلیٰ نےکہااین ایف سی کےتحت ایک فیصدحصہ ملنا تھاجو نہیں ملا، وزیراعلیٰ کے ساتھ چیف سیکرٹری بھی تھے انہوں نےکہا ہمیں حصہ ملا ہے، بدمعاشی اور فلمی ڈائیلاگ سے پیسے نہیں ملیں گے بلکہ اسلام آباد میں بیٹھ کر دلائل اور دلیل سے بات کریں گے تو پیسےملیں گے۔گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی ایپکس کمیٹی میں آنسو بہاتے ہیں اور باہر جاکر کیسٹ تبدیل کر دیتے ہیں وزیراعلیٰ کےپی ایپکس کمیٹی میں اپنی مجبوریاں بتاتے رہے۔