علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر سٹیٹ لاؤنج کا افتتاح

مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سٹیٹ لاؤنج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔محمد نواز شریف،خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تعمیر نو کے بعد بننے والے سٹیٹ لاؤنج کا دورہ کیا۔

سیکرٹری ڈیفنس محمد علی نے تقریب کے مہمانان گرامی اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ایئروائس مارشل ذیشان سعیدنے ایئرپورٹ کے اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا کہ راوی لاؤنج، داخلی لابی،مین ہال اور دیگر حصوں کی تعمیر نو کی گئی۔سٹیٹ لاؤنج کو تعمیر نو کے بعد جدت طرازی کے ساتھ نئی اور خوبصورت شکل دی گئی۔