علمائے کرام کا جماعتِ اسلامی کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان

امیرِ جماعتِ اسلامی پنجاب جاوید قصوری کی زیرِ صدارت لاہور کے علمائے کرام کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں علمائے کرام نے 26 جولائی کو ڈی چوک اسلام آباد پر دیے جانے والے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

جاوید قصوری نے کہا کہ امیرِ جماعتِ اسلامی کی اپیل پر اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ ہو گا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پنجاب جاوید قصوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں