پی ٹی آئی کے احتجاج کے سلسلے میں ڈی چوک کی طرف رواں دواں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے قافلے کو روکنے کیلئےموٹر وے پر خندقیں کھود دی گئیں۔بانی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو آج اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا جس پر عمل کرتے ہوئے مختلف شہروں سے قافلے اسلام آباد آ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ موٹر وے سے راولپنڈی کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔ اس قافلے کو روکنے کیلئے انتظامیہ کے حکم پر اٹک موٹر وے ایم نائن پر خندقیں کھود دی گئی ہیں جب کہ پولیس نے موٹر وے پر لوہے کے اینگل پھینکنے کے ساتھ کنٹینرز بھی لگا دیے ہیں۔
دریں اثنا ڈی چوک اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور وہاں سے 4 خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 14 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے کے چار شہروں لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت اور دو مقدمات میں راہداری ضمانت ملنے کے بعد پنڈی کیلئےکاروان کی قیادت شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری منزل ڈی چوک ہے اور ہم وہاں سے واپس نہیں آئیں گے۔