علی امین گنڈ اپور کی حراست: بھائی کی تصدیق، سرکاری ذرائع کی تردید

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈ اپور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عمرایوب کا بھی کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پولیس نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ نہیں ہورہا۔

حکومتی ذرائع نے ان کی گرفتاری کی تردید کردی مگر اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف ریاست پرحملہ آور ہونے ، سرکاری املاک کونقصان پہنچانے اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر کارروائی کی جارہی ہے۔

یاد رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

عدالت نے کہا تھا کہ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے، ان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پرعدالت پیش کیاجائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں