لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے فرنچائز کے مالکانہ حقوق کیلئے بولی میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے دستاویز جمع کرادی ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی ترین اس سے قبل ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کرچکے تھے جبکہ وہ 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ میں شامل ہونے کے باوجود آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے۔
علی ترین نے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ پی ایس ایل کا حصہ بنے تو جنوبی پنجاب کےلیے آئیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی نیلامی 8 یا 9 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے۔

