’ عمران خان نے سڑکوں پر آنے کا کہا تو بنگلادیش کو بھول جائیں گے‘:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کا کہا تو بنگلادیش کو بھول جائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو روانڈا نہیں بنانا چاہتے، اگر ہم نے عوام کی نمائندگی کرنی ہے تو بھول جائیں کون اچھا ہے، آج کمیٹی میٹنگ میں کہا کہ ہمیں وی آئی پی کلچر نہیں چاہیے، اگر آگے بڑھنا ہے تو ایک قدم پیچھے بھی ہٹنا پڑا تو ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے اختلافات کا خاتمہ کریں گھرسے ابتدا کریں، اگر ہم نے حالات کو نہ سمجھا تو یہ پارلیمنٹ ہار جائے گی، بانی کو 70 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری اور راجہ پرویز اشرف کی کبھی تلخ کلامی نہیں ہوئی، راجہ صاحب بتائیں کس نے آپ کو وزیراعظم بنوایا تھا، میری تو خواجہ آصف سے بھی کوئی تلخی نہیں ہوئی تھی، ہم معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، پہلے یہ لائن تو ڈرا کریں کہ پارلیمنٹ بالادست ہے یا کوئی اور ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس پر ایک دن کا خرچہ ساڑھے6 کروڑ آتا ہے، اجلاس میں 114 منٹ صرف قانون سازی ہوئی، اس کے علاوہ ساری ان کی طرف سے گلم گلوچ ہوئی اس طرح ہمارے سیاسی اختلافات ختم نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں