عمران خان کیخلاف مقدمات فوجی عدالت میں چلانے کے اشارے نہیں ملے:ڈیوڈلیمی

بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے حوالے سے برطانوی فارن سیکرٹری ڈیوڈ لیمی کا ردعمل سامنے آگیا.ڈیوڈ لیمی کاکہناتھا کہ پاکستانی حکام سے بانی پی ٹی آئی پر فوجی عدالت مین مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے.فارن سیکرٹری ڈیوڈ لیمی کا کم جانسن ایم پی کے خط کے جواب میں برطانوی موقف واضح کردیا .کم جانسن ایم پی نے بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے بین القوامی امور ذلفی بخاری کی درخواست پر لکھا تھا.ڈیوڈ لیمی کامزیدکہناتھاکہ فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں، حکام نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے.

عدالتی معاملات، ملک کا اندرونی مسئلہ ہے، واضح ہے کہ بین الاقوامی ذمہ دادیاں اور بنیادی آزادی کے احترام ضروری ہے.ذلفی بخاری نے ایک ماہ قبل 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے عدلیہ کے نظام میں تبدیلیوں کے تناظر میں خط لکھوایا تھا .ڈیوڈ لیمی نے کہاسیاسی مخالفت، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی جیسے مسائل پر تحفظات ہیں.کم جانسن ایم پی کی طرف سے بھیجے گئے خط پر مختلف جماعتوں کے 20 اراکین پارلیمنٹ کے دستخط تھے.

اپنا تبصرہ لکھیں