عمران خان کے سیاسی مخالفین کی طرف سے سائبر ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا : جمائما گولڈ اسمتھ

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ 20 سال بعد بھی پاکستانی سیاست کی وجہ سے پریشان۔ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا ہے اور بتایا کہ انہیں عمران خان کے سیاسی مخالفین کی طرف سے سائبر ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے رابطہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کیلئے مزید لکھا کہ پاکستان سے وہ دوست جو مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انکو سمجھ لینا چاہیے کہ سائبر ہراسمنٹ کے خلاف کارروائی کے دوران مجھے پاکستانی صارفین کی تمام ای میلز بلاک کرنی پڑی ہیں ۔ جمائما نے لکھا کہ مجھے سائبر ہراسمنٹ کا نشانہ بنانے والے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے سیاسی مخالفین ہیں۔جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مزید لکھا کہ عمران خان کے اِن سیاسی مخالفین نے پاکستان بھر میں ایکس اور انٹرنیٹ پر پابندی لگارکھی ہے جس کے باعث صرف وی پی این استعمال کرنے والے صارفین ہی میری یہ پوسٹ دیکھ سکیں گے۔جمائما نے پاکستانی سیاست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 20 سال پہلے پاکستان چھوڑنے کے بعد بھی مجھے (عمران خان سےشادی) ثمرات بھگتنے پڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان سے 1995 میں شادی کی تھی تاہم محض 9 سال بعد ہی عمران خان اور جمائما کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔جمائما سے طلاق کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں ٹی وی اینکر ریحام خان سے کی تھی جو کہ صرف 10 ماہ ہی چل سکی تھی۔ اس کے بعد عمران خان فروری 2018 میں تیسری شادی بھی کر چکے ہیں تاہم جمائما گولڈ اسمتھ کو آج بھی عمران خان کے ساتھ تعلق کی وجہ سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کا شکوہ وہ بارہا کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں