عمران ہاشمی کا تنوشری دتہ کی بہن بھائی والی کیمسٹری کے تبصرے پر رد عمل

بالی ووڈ کے اداکار عمران ہاشمی نے اداکارہ تنو شری دتہ کی جانب سے بہن بھائی والی کیمسٹری پر رد عمل دے دیا۔

حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے عمران ہاشمی سے سوال کیا کہ ’آپ نے گزشتہ دنوں آپ کے ساتھ فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ میں کام کرنے والی اداکارہ تنو شری کا تبصرہ سنا؟ جس میں انہوں نے آپ کی اور اپنی کیمسٹری کو بہن بھائی جیسا قرار دیا تھا؟

اس حوالے سے اداکار عمران ہاشمی نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم یہ لفظی طور پر کہا گیا تھا یا نہیں، یا پھر ڈائریکٹر نے اسے کیا بتایا اور مجھے کیا بتایا تھا، میرے دماغ میں ایک الگ کہانی چل رہی تھی اور اس کے دماغ میں الگ کہانی، مجھے کبھی ایسی کہانی نہیں سنائی گئی جس میں انسسٹ ہو، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا سوچ رہی تھی، مگر جو بھی ہے ٹھیک ہے۔‘

یاد رہے کہ عمران ہاشمی اور تنو شری دتہ نے سال 2005 کی فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، فلم کے ٹائٹل ٹریک میں دونوں اداکاروں کے رومانوی مناظر بھی شامل تھے۔

اس حوالے سے تنو شری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’بڑی بڑی اداکارائیں ایسے سین کرتی ہیں مگر مجھے جج کیا جاتا ہے، سب کو مجھ سے مسئلہ ہوتا ہے، میرے اور عمران ہاشمی کے درمیان کچھ بھی ذاتی نہیں تھا، ہماری کیمسٹری بالکل بہن بھائی جیسی ہے۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں